صفحہ اول | خبریں | ضلع چکوال میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد1103534ہے ،مرد ووٹروں کی تعداد568409جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد535125ہے

ضلع چکوال میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد1103534ہے ،مرد ووٹروں کی تعداد568409جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد535125ہے

Font size: Decrease font Enlarge font
ضلع چکوال میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد1103534ہے ،مرد ووٹروں کی تعداد568409جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد535125ہے

تلہ گنگ(تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام)ضلع چکوال میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد1103534ہے ،مرد ووٹروں کی تعداد568409جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد535125ہے۔ این اے64میں 281361مرد اور 269650خواتین نے ووٹ پول کرنے تھے مگر 156653مرد اور163741خواتین نے ووٹ ڈالے اس طرح مذکورہ حلقے میں551011ووٹوں کی بجائے 320394ووٹ پول ہوئے۔ 311355ووٹ درست قرار جبکہ 9039ووٹ گنتی سے خارج قرار دیئے گئے ۔ اس طرح ڈالے گئے ووٹوں کی شرح58.15فیصد رہی۔این اے 65میں 552523ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کرنا تھا مگر 316882ووٹ کاسٹ ہوئے۔ جن میں سے 306975ووٹ درست جبکہ 9907ووٹ گنتی سے خارج قرار پائے۔ یہاں پر ووٹوں کی شرح57.35فیصد رہی۔صوبائی اسمبلی پی پی21میں 264445ووٹ پول ہونے تھے مگر 154754ووٹ پول ہو سکے ۔152574ووٹ درست قرار جبکہ2180ووٹ گنتی سے خارج قرار پائے۔یہاں پولنگ کی شرح58.52فیصد رہی۔ حلقہ پی پی22میں 286566ووٹ پول ہونا تھے۔ مگر 165645ووٹ پول ہوئے ۔جن میں سے160711ووٹ درست قرار پائے اور4934ووٹ گنتی سے خارج کیے گئے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح57.80فیصد رہی۔حلقہ پی پی23میں کل ووٹروں کی تعداد267207ہے مگر 150996ووٹ پول ہوئے ۔145543ووٹ درست قرار پائے جبکہ5453ووٹ خارج کر دئیے گئے۔ یہاں پر پولنگ کی شرح56.51فیصد رہی۔ حلقہ پی پی24میں ووٹروں کی تعداد285316ہے مگر 165901ووٹ پول ہوئے۔ 162094ووٹ درست قرار جبکہ 3807ووٹ گنتی سے خارج قرار دئیے گئے۔ ڈالے جانے والے ووٹوں کی شرح58.15فیصد رہی۔دریں اثناء حلقہ پی پی22سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ طارق افضل کالس نے اپنے حلقے کے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دائر کی ہے ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0