صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ ! دو مختلف قتل کیسوں کے فیصلے ، مجرمان کو موت اور جرمانے کی سزائیں

تلہ گنگ ! دو مختلف قتل کیسوں کے فیصلے ، مجرمان کو موت اور جرمانے کی سزائیں

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ ! دو مختلف قتل کیسوں کے فیصلے ، مجرمان کو موت اور جرمانے کی سزائیں

 

تلہ گنگ (تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ جاوید اقبال بوسال نے تلہ گنگ بنگلہ نور شاہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔ ملزم عرفان سلیم ولد محمد سلیم ساکن کھریال کالونی تلہ گنگ کو دفعہ 302کے تحت سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ449کے تحت عمر قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم عرفان سلیم اور فرحان سلیم جو دونوں بھائی ہیں پر سید لطف شاہ جو کہ شاہ زور کا ڈرائیور تھا کو 28اگست 2013کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ پولیس تھانہ سٹی نے مدعی سید انتصار عباس ولد سید پہلوان شاہ ساکن بنگلہ نور شاہ تلہ گنگ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گزشتہ دنوں ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ جاوید اقبال بوسال نے فیصلہ سنادیا ملزم عرفان سلیم کوجرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور عمر قیدجبکہ مجموعی طور پر 5 لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی اور ملزم فرحان سلیم کو بری کردیا گیا ۔دریں اثناء ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ محمد فاروق نے ڈھوک جھاٹلہ داخلی کوٹیڑا تھانہ ٹمن قتل کیس کے دوہرے قتل کا فیصلہ سنا دیا ۔ دونوں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔ جنوری2013کو ڈھوک جھاٹلہ داخلی کوٹیڑہ تھانہ ٹمن میں گیارہ بجے کے قریب شیر افضل اور نزاکت کو قتل کردیا گیا تھا۔جس کا الزام عبد الخالق اور زمرد خان پر عائد کیا گیا ، مدعی عبد الخالق ولد لال خان ساکن ڈھوک چکی داخلی کوٹیڑہ تلہ گنگ کے مطابق اس کا بھائی شیر افضل اور بیٹا نزاکت اپنے زمینوں پر موجود تھے تھے زمینی تنازعہ پر عبد الخالق اور زمرد خان نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا گیا ، پولیس تھانہ ٹمن نے دفعہ 302اور 404,34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا ، گزشتہ دنوں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم زمرد خان کو دو دفعہ سزائے موت اورمجموعی طور پر دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ ملزم عبد الخالق کو ایک دفعہ سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔  

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0