صفحہ اول | خبریں | سواں ڈیم ، گھمبیر ڈیم ، سرلی ڈیم ٹمن علاقہ کی تقدیر بدل سکتے ہیں

سواں ڈیم ، گھمبیر ڈیم ، سرلی ڈیم ٹمن علاقہ کی تقدیر بدل سکتے ہیں

Font size: Decrease font Enlarge font
سواں ڈیم ، گھمبیر ڈیم ، سرلی ڈیم ٹمن علاقہ کی تقدیر بدل سکتے ہیں

تلہ گنگ(نذر چودھری)گھمبیر ڈیم لاوہ ، سرلی ڈیم ٹمن ، اور ڈھوک پٹھان کے مقام پر مجوزہ سواں ڈیم کی تعمیر سے علاقے کی تقدیر بدل سکتی ہے اس سے نہ صرف ملک کیلئے پانی کو ذخیرہ کرنے کا وسیع انتظام ہو جائے گا بلکہ 5ہزار میگا واٹ تک بجلی بھی پیدا ہوگی ، روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے اور علاقے میں خوشحالی آئے گی ، انجینئر انعام الرحمن کی تیار کردہ فزیبلیٹی رپورٹ کے مطابق سواں ڈیم میں 38-48ملین ایکڑ تک پانی ذخیرہ کیا جاسکتا ہے ، جبکہ بجلی کی پیدوار کیساتھ ساتھ سرنگوں کے ذریعے نہریں بھی بنائی جاسکتی ہیں ، اب جب کہ ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے میڈیا پر آگہی مہم چل رہی ہے تو سواں ڈیم کی رپورٹ سامنے آنے پر مجوزہ سواں ڈیم کے چرچے ملکی سطح پر ہونے لگ گئے ہیں اس حوالے سے مقامی سیاستدان اور مقتدر شخصیات بھی اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ بھاشاڈیم سے کئی گنا کم لاگت سے سواں ڈیم تیار ہو سکتا ہے ۔ دوسری جانب گھمبیر ڈیم کیلئے 44کروڑ روپے کی گرانٹ جاری ہوگئی ہے کام کا دوبارہ آغاز ہوگیاجس کا عوامی حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے ۔تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ سرلی ڈیم ٹمن اور گھمبیر ڈیم لاوہ کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ پانی کے ان بڑے ذخیروں سے ملک و قوم استفادہ حاصل کر سکے

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
Muhammad Hafeez ur Rehman 06/10/2018 15:34:46
I was thinking about this since long that why the Govt
.not taking interest in this
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0