صفحہ اول | خبریں | دس کنال پر قائم چونا فیکٹری مالکان کو دیئے گئے نوٹس پر مالکان نے بغیر کسی این او سی کے فیکٹری کے قیام کے اعتراف کر لیا

دس کنال پر قائم چونا فیکٹری مالکان کو دیئے گئے نوٹس پر مالکان نے بغیر کسی این او سی کے فیکٹری کے قیام کے اعتراف کر لیا

Font size: Decrease font Enlarge font
دس کنال پر قائم چونا فیکٹری مالکان کو دیئے گئے نوٹس پر مالکان نے بغیر کسی این او سی کے فیکٹری کے قیام کے اعتراف کر لیا

جیب شاہ دلاور) محکمہ ماحولیات چکوال کی جانب سے ڈھوک پھلی جبی شاہ دلاور میں دس کنال پر قائم چونا فیکٹری مالکان کو دیئے گئے نوٹس پر مالکان نے بغیر کسی این او سی کے فیکٹری کے قیام کے اعتراف کر لیا ۔تحریری جواب دفتر داخل کرادیا گیا ۔مقامی شخص ملک ارشاد احمد کی تحریری درخواست پر کہ مذکورہ فیکٹری آبادی کے اندر ہونے اور فیکٹری سے اُٹھنے والے زہریلے دھواں سے عوام طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے ۔لہذا اس پر پابندی عائد کی جائے ۔جس پر انسپکٹر محکمہ ماحولیات نذیر احمد نے عملہ کے ہمراہ چھاپہ مارا تو تمام عملہ فرار ہو گیا ۔محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے مذکورہ فیکٹری کے مالکان کو نوٹس جاری کیا تو جواب میں مالکان نے بغیر کسی این او سی کے فیکٹری کے قیام کا اعتراف کر لیا ۔محکمہ کے مطابق مزید کارروائی کیلئے ضلعی آفیسر آئندہ چند دنوں تک مذکورہ فیکٹری کا معائنہ کر کے حتمی کارروائی کا حکم جا ری کرینگے ۔عوامی حلقوں نے اس عوام کی صحت محفوظ بنانے کیلئے ملک ارشاد احمد اور محکمہ ماحولیات کی کارروائیوں کو سراہا ہے ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0