صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن میدان سج گیا

تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن میدان سج گیا

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن میدان سج گیا

تلہ گنگ(تلہ گنگ ڈاٹ کام) تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے میدان سج گیا ۔12جنوری بروز ہفتہ کو ہونے والے ان انتخابات میں خواجہ آفتاب ایڈووکیٹ گروپ کو واضع برتری حاصل ہے ۔خواجہ آفتاب گروپ کے چار وکلاء پہلے ہی مختلف سیٹوں پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔خواجہ گروپ کو موجودہ صدر بار ملک ریاض موگلہ ایڈووکیٹ ،چودھری غلام ربانی ایڈووکیٹ ،ملک شوکت موگلہ ایڈووکیٹ ،ملک ناصر جمال ایڈووکیٹ ،محمد اعجاز بھٹی ایڈووکیٹ سمیت سرکردہ وکلاء کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں خواجہ گروپ کے عرفان احمد ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری ،چمن نجف علی ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری ،حافظ صفدر نور ایڈووکیٹ لائبریری سیکرٹری ،اور ملک محمد عفران ہستال ایڈیٹر شامل ہیں ۔صدر کے عہدے کیلئے خواجہ ناصر آفتاب ایڈووکیٹ کے مقابلے میں ملک فتح خان ڈھلی ایڈووکیٹ جبکہ جنرل سیکرٹری خواجہ گروپ کے وسیم حیدرکا مقابلہ محمد عادل خان ایڈووکیٹ آف لاوہ سے ہو گا ۔نائب صدارت کیلئے خواجہ گروپ کے ملک شعیب مجھیال ایڈووکیٹ اورملک عمران عباس ایڈووکیٹ میں جوڑ پڑے گا ۔مجلس عاملہ میں خواجہ گروپ کے ملک سعید احمدایڈووکیٹ ،ملک مسعود احمدایڈووکیٹ ،ملک ناصر جمال مجھیال ایڈووکیٹ ،ملک اختر محمودایڈووکیٹ اور مسعود اقبال ایڈووکیٹ میدان میں ہیں اُن کے مقابلے میں صرف دو امیدوار صدیق علوی ایڈووکیٹ اور زاہد حسین موگلہ ایڈووکیٹ سامنے آئے ہیں ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0