صفحہ اول | خبریں | الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چکوال

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چکوال

Font size: Decrease font Enlarge font
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چکوال

تلہ گنگ(تلہ گنگ ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چکوال کے عہدیداروں کی تقرری فائنل کر دی گئی۔ چھ اہم شعبے بھی عہدیداران کے حوالے کر دئیے گئے۔الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چکوال کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر نعمان ظفر منعقد ہوا۔ جس میں نائب صدر تسکین سید ،سیکرٹری جنرل آصف سیال، سیکرٹری فنانس خواجہ عثمان اور سیکرٹری انفارمیشن عبدالغفور منہاس کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا شعبہ فواد ظفر ،ہیلتھ سروسز کا شعبہ آصف سیال ،تعلیم کا شعبہ خواجہ عثمان، کفالت یتامیٰ اور کمیونٹی سروسز کا شعبہ تسکین سید جبکہ صاف پانی پراجیکٹ کا شعبہ عبدالغفور منہاس کے سپرد کیاگیا۔اس موقع پر متعدد اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاؤنڈیشن نعمان ظفر کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مکمل طور پر غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کا مقصد صرف اور صرف سماج کی خدمت ہے جو الخدمت فاؤنڈیشن روز اول سے فریضہ سمجھ کر سرانجام دے رہی ہے۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0