صفحہ اول | خبریں | پریس کلب پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے سالانہ انتخابات

پریس کلب پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے سالانہ انتخابات

Font size: Decrease font Enlarge font
پریس کلب پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے سالانہ انتخابات

تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام) تلہ گنگ پریس کلب تلہ گنگ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019 تلہ گنگ پریس کلب تلہ گنگ کی عمارت میں چئیرمین الیکشن کمیٹی چوہدری غلام ربانی و سیکرٹری الیکشن کمیشن سید ارشاد حسین شاہ کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوئے- میاں محمد ملک کی غیر موجودگی میں چئیرمین الیکشن کمیٹی کے فرائض چوہدری غلام ربانی نے سرانجام دئے جس میں تمام عہدہ دار ن کاچناؤ اتفاق رائے سے کر لیا گیا-پرنٹ میڈیا میں سرپرست اعلیٰ میاں محمد ملک ،صدر چوہدری محمد حسین،سینئر نائب صدر نذر حسین چودھری،جنرل سیکرٹری قاضی عبدالقادر جبکہ الیکٹرانک میڈیا میں ملک محبوب الحسن عدیل صدر جبکہ آفتاب ملک جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔پرنٹ میڈیا میں بلا مقابلہ سینئر وائس چیئرمین ایم افضل اعوان، جبکہ وائس چیئرمین زاہد محمود اعوان کا چناؤ کیا گیا-الیکٹرانک میڈیا میں بلا مقابلہ چیئرمین سید ارشاد حسین شاہ کاظمی،سینئر وائس چیئرمین امتیاز اقبال ملک جبکہ وائس چیرمین محمد ارشد کو ٹگلہ کا چناؤ کیا گیا- پرنٹ میڈیا میں اشفاق احمد نائب صدر،عبدالجبار چوہدری ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،زوہیب طارق جوائنٹ سیکرٹری، شفاعت ملک فنانس سیکرٹری راجہ عدیل جعفری سیکرٹری اطلاعات ،ممبران مجلس عاملہ میں چوہدری غلام ربانی،طارق عزیز ملک،محمد اشرف اقبال،محمد افسر اور یاسر افضل اعوان کا چناؤ عمل میں لایا گیا-الیکٹرانک میڈیا میں محسن قیوم شیخ سیئنرنائب صدر،عبدالعزیزملک نائب صدر،محبوب حسین جراح ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،فلک شیر فلکی جوائنٹ سیکرٹری ،محمد اشفاق سیکرٹری اطلاعات،ممبران مجلس عاملہ میں حاجی مظہر اقبال،وقار عظیم،محمد سعید اختر،طارق اعوان اور محمد عثمان جبار گھمن کا چناؤ عمل میں لایا گیا-اجلاس سے قبل محمد حسین چوہدری،سیدارشاد حسین شاہ کاظمی ،شفاعت ملک ،فیصل منظور کے والد محترم اور امتیازاقبال ملک کی والدہ اور محمد اشرف اقبال کے بھائی کے لیے دعا مغفرت کی گئی اور مرحومین کے بلند درجات کی دعا کی گئی-

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

home

Rate this article

0