صفحہ اول | خبریں | کوٹہڑہ کو سخت مشکلات کا سامنا

کوٹہڑہ کو سخت مشکلات کا سامنا

Font size: Decrease font Enlarge font
کوٹہڑہ کو سخت مشکلات کا سامنا

تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام)تلہ گنگ کے گاوں کوٹہڑہ کی سات ہزار سے زائد آبادی پانی کی بنیادی ضرورت کو آج بھی ترس رہی ہے یہ صورتحال کئی سالوں سے جوں کی توں ہے۔ گاوں کو کچھ عرصہ قبل واٹر سپلائی اسکیم کے تحت پانی کی فراہمی شروع کی گئی لیکن یہ واٹر سپلائی اسکیم بھی بند ہو گئی۔تلہ گنگ کی یونین کونسل جھاٹلہ کے گاوں کوٹہڑہ میں پانی کا مسئلہ ہر دور میں گھمبیر رہا ہے۔ اس گاوں میں ایک واٹر ٹینک بنایا گیا جس کو 10 کلومیٹر دور وادی سون سکیسر سے پانی فراہم کیا جاتا تھا تاہم یہ سلسلہ بھی منقطع ہوئے عرصہ بیت گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگ پانی کا بل نہیں دیتے تھے۔ تاہم عوام کے مطابق پانی فراہم ہی نہیں کیا جاتا تو بل کیسے ادا کریں۔ بہر حال اب صورتحال یہ ہے کہ گاوں کی خواتین سروں پر گھڑے اٹھائے دو کلومیٹر دور ایک کنوئیں اور تالاب سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ واٹر ٹینکرز سے لوگ پانچ سو سے ایک ہزار روپے تک پانی خریدتے ہیں۔ جبکہ مساجد اور اسکولز میں پانی نہ ہونے سے بھی اہلیان کوٹہڑہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اہلیاں گاوں کا کہنا ہے کہ اگر گاوں میں دو ٹیوب ویل نصب کر دیئے جائیں تو انہیں مسلسل فراہمی آب کی سہولت مل سکتی ہے اور لوگوں کا یہ بنیادی مسئلہ حل ہو سکتا ہے

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0