صفحہ اول | خبریں | غیر قانونی چونا فیکٹری

غیر قانونی چونا فیکٹری

Font size: Decrease font Enlarge font
غیر قانونی چونا فیکٹری

تلہ گنگ(تلہ گنگ ڈاٹ کام)ڈھوک پھلی داخلی جبی شاہ دلاور میں قائم غیر قانونی چونا فیکٹری کو ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر محکمہ ماحولیات نے سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈھوک پھلی کے رہائشی ملک ارشاد احمد کی تحریری درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر محکمہ ماحولیات محمد نذیر، فیلڈ اسسٹنٹ احسان ارباب اور جلال حیدر پر مشتمل ٹیم نے باضابطہ بطور پر مختلف الزامات پر ڈھوک پھلی میں قائم چونا فیکٹری کو سیل کر دیا۔ فیکٹری قیام کا کوئی این او سی نہیں تھا۔ فیکٹری ماحولیاتی آلودگی پھیلا رہی تھی۔ اسی فیکٹری میں غیر قانونی سی این جی اسٹیشن بھی بنایا گیا تھا۔ ملازمین کے تحفظ کیلئے کوئی میکنزم بھی موجود نہیں تھا۔ جس پر محکمہ نے کئی بار فیکٹری انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔ جس کے بعد بالآخر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ عوامی حلقوں ملک ارشاد ڈھوک پھلی اور محکمہ ماحولیات سے اظہار تشکر کیا ہے۔ جن کی بدولت اہل علاقہ کو اس ماحولیاتی آلودگی سے نجات ملی۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0