صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ:ختم نبوت کا نفرنس ،،میں ہزاروں فرزندان اسلام کاٹھا ٹھیں مارتا سمندر ا مڈ آیا ضلع بھر سے ہزاروں شمع رسالت کے پروانوں نے شرکت کی

تلہ گنگ:ختم نبوت کا نفرنس ،،میں ہزاروں فرزندان اسلام کاٹھا ٹھیں مارتا سمندر ا مڈ آیا ضلع بھر سے ہزاروں شمع رسالت کے پروانوں نے شرکت کی

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ:ختم نبوت کا نفرنس ،،میں ہزاروں فرزندان اسلام کاٹھا ٹھیں مارتا سمندر ا مڈ آیا ضلع بھر سے ہزاروں شمع رسالت کے پروانوں نے شرکت کی

تلہ گنگ(رپورٹنگ ٹیم ،چودھری غلام ربانی،چودھری نذر حسین ،قاضی عبدالقادر،چودھری عبدالجبار ،ڈاکٹر محبوب حسین جراح ) تلہ گنگ کے موضع پچنند میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تاریخ سازسالانہ ساتویں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد ۔ ،، ختم نبوت کا نفرنس ،،میں ہزاروں فرزندان اسلام کاٹھا ٹھیں مارتا سمندر ا مڈ آیا۔،کانفرنس میں شریک شمع رسالت کے پروانوں کا تحفظ ختم نبوت کے لئے تن من دھن قربان کرنے کا عزم ۔تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کا نفرنس پچنند میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں ضلع بھر سے ہزاروں شمع رسالت کے پروانوں نے شرکت کی اس کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماء شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا،مولانا خواجہ خلیل احمد،مولانا الیاس گھمن،مولانا پیر عبدالرحیم نقشبندی،مولانا عبدالکریم ندیم،مولانا قاضی ظہورالحسین اظہر،مولانا نورمحمد ہزاروی،قاری ارباب سکندر ،مولانا عبیدالرحمن انور ،مفتی اسد محمود ،ضلع چیئرمین ملک طارق اسلم ڈھلی،ملک شہریار اعوان،حاجی طلحہ زبیر ،صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی،ضلعی امیر جے یو آئی(ف) چکوال ،قاری زببر احمد ،مولانا عطاء الرحمن قاسمی،ضلعی امیر جے یو آئی (ف) میانوالی مفتی امان اللہ ،مولانا اخلاق احمد،سمیت ملک کی دینی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اورعلاقہ کی معروف سیاسی،سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ملک کے معروف نعت خواں طاہر بلال چشتی،حافظ سعد ندیم،اورحافظ شعیب عباس کھچی نے نعتیہ کلام پیش کیا ،کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس اور وحدت امت مسلمہ کی بنیاد ہے عقیدہ ختم نبوت کو اسلام میں وہی مقام حاصل ہے جو بدن میں روح کو حاصل ہے عقیدہ ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان کے بغیر تمام اعمال ،سعی لاحاصل ہیں تمام مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ حضور اکرم ﷺکے بعد جو بھی نبوت و رسالت کا دعویٰ کرے گا وہ کذاب اور دجال ہے یہ امت محمدیہ کا اجتماعی عقیدہ ہے اور عقیدے کے بارہ میں کسی قسم کی مفاہمت، اور سودے بازی نہیں ہوسکتی۔جس کا ختم نبوت پر ایمان نہیں ہمارے نزدیک اس کا اسلام اور مسلمانوں سے دینی و مذہبی، کوئی بھی تعلق نہیں وہ ہم وطن، ہم قوم، ہم نسل تو ہوسکتا ہے، ہم مذہب نہیں ۔یہ تاریخی کانفرنس انشاء اللہ عقیدہ ختم نبوت کی فکری اساس کو مضبوط کرنے کا باعث بنے گی۔ مقررین نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ قادیانیت انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے اس کا خمیر انگریز کی کاسہ لیسی سے اٹھایا گیا ہے ۔قادیانیت کا وجود اسلام کی نفی ہے قادیانیت امت مسلمہ کے تشخص کو برباد کرنے کی انگریزی سازش ہے قادیانیت کا وجود امت امسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی اغیار کی مکروہ چال ہے۔ ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنے سچے نبیﷺ کے امتی ہونے کے ناطے سچ کے اظہار اور قادیانیوں کے مکروہ عزائم کے خلاف میدان عمل میں نئے ولولے سے اتریں ہر مسلمان قادیانیت کا سماجی بائیکاٹ کرے۔مقررین نے کہا کہ اس کانفرنس میں شمع رسالت کے ہزاروں پروانے متحد ہو کر حکمرانوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ حکمران کسی غلط فہمی میں نہ رہیں غلامان مصطفےٰ پچنند میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ارتدادی سرگرمیوں اور آئینی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کریں گے ۔حکومتی سطح پر ان سرگرمیوں کا تدارک کیا جائے ورنہ غلامان محمدﷺاپنا تن من دھن قربان کرنے کیلئے تیار ہیں عظمت مصطفیﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0