صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ:این اے 65کے عوام کی قسمت جاگ گئی ، بجلی اور سوئی گیس کے متعدد منصوبے منظور

تلہ گنگ:این اے 65کے عوام کی قسمت جاگ گئی ، بجلی اور سوئی گیس کے متعدد منصوبے منظور

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ:این اے 65کے عوام کی قسمت جاگ گئی ، بجلی اور سوئی گیس کے متعدد منصوبے منظور

تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام) این اے 65کے عوام کی قسمت جاگ گئی ، بجلی اور سوئی گیس کے متعدد منصوبے منظور ۔ ایم این اے چوہدری سالک اور صوبائی منسٹر حافظ عمار یاسر کی خصوصی محنت اور کاوش سے علاقہ میں بجلی کی تنصیب مرمت اور رد وبدل کی 183ست زائد اسکیمیں منظور کر لی گئیں،حافظ عمار یاسر کے دست راست حاجی عمر حبیب کے ساتھ واپڈا حکام کی میٹنگ میں ان تمام اسکیموں پر کا م کے فوری آغاز کا فیصلہ کیا گیا،حاجی عمر حبیب نے گذشتہ روز ایس ڈی واپڈا بھگوال مجاہد حسین،ایس ڈی او سٹی اکرام اللہ،ایس ڈی او ٹمن عامر بلال،آر او اسماعیل خان اور ایکسیئن نوروز خان کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کے بعد میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ہم نے حلقے کے ہر گھر اور ہرآبادی تک بجلی کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے ،آج واپڈا حکام سے ہونے والی میٹنگ میں علاقے کے لیے نئی اسکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جس کت تحت علاقہ بھر میں بجلی کی نئی اسکیمیں ردو بدل اور مرمت کے حوالے سے فوری طور پر کام کا آغاز کیا جا رہاہے،عمر حبیب نے کہا کہ ہم یہ کام بلاتفریق کر رہے ہیں ہمارا مقصد ہوائنٹ اسکورنگ نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے۔صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر اور چودھری پرویز الہی کی کوششوں سے سوئی گیس کی ایک ہزار سروس ، پانچ سو میٹرز اور مختلف دیہاتوں کیلئے سوئی گیس پائپ لائن کی منظوری دی گئی ۔ حاجی عمر حبیب ، ترجمان ق لیگ حافظ شیر خان ، چیئرمین نکہ کہوٹ عبد المنان نے اس ضمن میں ایم ڈی سوئی گیس سے ملاقات کی ، حاجی عمرحبیب نے تلہ گنگ ٹائمز کو بتایا کہ صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر اور چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر جی ایم راولپنڈی سے وفد نے ملاقات کی این اے65کیلئے 500گیس میٹر ز ، ایک ہزارسروس ، اور تلہ گنگ کیلئے اضافی پائپ لائن تقریبا 1500فٹ ، بلکسر کیلئے چھ ہزار فٹ ، بھکاری کیلئے دو ہزار فٹ ، نکہ کہوٹ کیلئے چھ ہزار فٹ ، ملتان خورد کیلئے 1500فٹ کی منظوری دی گئی ہے جن سے ان علاقو ں میں رہ جانیوالی محلوں میں پائپ لائن بچھائی جائیگی ۔ جس سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے 

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0