صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ:اہل بیتؑ کی سیر ت پر عمل کرکے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے

تلہ گنگ:اہل بیتؑ کی سیر ت پر عمل کرکے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ:اہل بیتؑ کی سیر ت پر عمل کرکے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے

تلہ گنگ (نامہ نگار) اہل بیتؑ کی سیر ت پر عمل کرکے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار علامہ سید اقبال حسین شاہ بجاڑ نے چوتھی سالانہ مجلس عزاء برائے ایصال ثواب سید زیشان حیدر کاظمی و سید رفاقت حسینکاظمی پسران سید الطاف حسین شاہ کاظمی سے موضع نکہ کہوٹ امام بارگا ہ حسینی میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا-انہوں نے کہا کہ مجلس کے خاتمے کے بعد جو باتیں علماء کرام بتاتے ہیں ان پر عمل بیرا ہونے کی ضرورت ہے -اہل بیت ؑ کی زندگیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں معصومین ؑ کے فرمان پر عمل پیرا ہونا ہم پر واجب ہے -امام جعفر صادق ؑ کا فرمان ہے کہ جس شخص نے چالیس دن مسلسل بغیر کسی شرعی عذر کے نماز کی ادائیگی میں غفلت برتی وہ ہمارے ماننے والوں میں سے دور ہے -سود خوری ،جھوٹ، بد دیانتی، فحاشی،ظلم اور بے انصافی سے اہل بیت ؑ کرام نے سختی سے منع فرمایا ہے لیکن ہماری عملی زندگیوں میں یہ برائیاں عام رواج بن گی ہیں -برداشت اور مساوات کا دامن ہم چھوڑتے جا رہے ہیں اور خود احتسابی کا عمل بھی معاشرے میں ختم ہو رہا ہے اس کی بنیادی وجہ اہل بیتؑ کی سیرت پر عمل نہ کرنا ہے -

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0