صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ :صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات و فشریز سردار محمد سبطین حان نے تحصیل تلہ گنگ میں موضع سگھرمیں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

تلہ گنگ :صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات و فشریز سردار محمد سبطین حان نے تحصیل تلہ گنگ میں موضع سگھرمیں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ :صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات و فشریز سردار محمد سبطین حان نے تحصیل تلہ گنگ میں موضع سگھرمیں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام)صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات و فشریز سردار محمد سبطین حان نے تحصیل تلہ گنگ میں موضع سگھرمیں پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ۔اس موقع پر ایک تقرب شجر کاری کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 23سردار آفتا ب اکبر،سابق ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 24 کرنل سلطان سرخرو،سردار آفتاب اکبر، حافظ عمار یاسر کے برادر عمر حبیب، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ امجد،رہنما پی ٹی آئی سید نثار قاسم ،حافظ جاوید،محمد ،حسنین ملک حاکم حان،شیح شکیلاور اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ صوبائی وزیر محمد سبطین خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ کے نقصانات سے ملک کو بچانے کے لیے شجر کاری نہایت ضروری ہےآنے والی نسلوں کو اس نقصان سے بچانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کے پی کے میں ایک ارب پودے لگانے کا ٹارگٹ پورا کیا ہے اور اب پنجاب میں بھی پلانٹ فار پاکستان مہم جس کے تحت 55کروڑ پودے روزانہ کی بنیاد پر پنجاب میں لگائے جائیں گے ۔موسم بہار پروگرام کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ پودا اور سونامی پروگرام کے تحت 10ارب پودا لگانے کا ٹارگٹ انشاء اللہ ہماری حکومت پورا کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ شجر کاری کی اس مہم میں تمام سرکاری محکمہ جات،سول سوسائٹی اور طلباؤ طالبات کی کثیر تعداد حصہ لے گی اور 21مارچ کو فارسٹ ڈے منایا جائے گا۔ اس دن تقریباً10 لاکھ پودہ لگایا جائے گا۔ پنجاب بھر میں سبز درخت کاٹنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔کسی کو درخت کاٹنے کا پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا مقامی ایس ڈی او کی زمہ داری ہو گی کہ لکڑی کے بھرے ٹرکوں کے ٹھکیداروں کے خلاف قانون کے مطابق فوری کاروائی عمل میں لائیں -اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی پی پی 23سردار آفتا ب اکبر،سابق ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 24 کرنل (ر) سلطان سرخرو اعوان ،نمائندہ صوبائی وزیر معدنیات حاجی عمر حبیب ،رہنما پی ٹی آئی سید نثار قاسم ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن آفیسرچکوال محترمہ تابندہ امجد، سیکرٹری جنگلات پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ )محمد آصف نے بھی سگھر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔محمد نعیم ومحمد سمیع سوشل موبلائزر محکمہ بہبود آبادی یونین کونسل سگھرویونین کونسل ٹمن نے بھی اس شجرکاری مہم میں عوام کی آگاہی کے لیے کیمپ کا انعقاد کیااور عوام میں درختوں کی افادیت پرشعور بیدار کیا

 


 




Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0