صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ: ضلع چکوال میں صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم آل ورکنگ جرنلسٹس آف ڈسٹرکٹ چکوال (الوجود) کا ماہانہ آخری اجلاس زیرصدارت صدر شفیق ملک ڈھڈیال میں منعقد ہوا

تلہ گنگ: ضلع چکوال میں صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم آل ورکنگ جرنلسٹس آف ڈسٹرکٹ چکوال (الوجود) کا ماہانہ آخری اجلاس زیرصدارت صدر شفیق ملک ڈھڈیال میں منعقد ہوا

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ: ضلع چکوال میں صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم آل ورکنگ جرنلسٹس آف ڈسٹرکٹ چکوال (الوجود) کا ماہانہ آخری اجلاس زیرصدارت صدر شفیق ملک ڈھڈیال میں منعقد ہوا

 تلہ گنگ(تلہ گنگ ڈاٹ کام)*ضلع چکوال میں صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم آل ورکنگ جرنلسٹس آف ڈسٹرکٹ چکوال (الوجود) کا ماہانہ آخری اجلاس زیرصدارت صدر شفیق ملک ڈھڈیال میں منعقد ہوا،اجلاس کے تمام انتظامات ریاض بٹ اور انکی ٹیم نے کئے،اجلاس میں صدر شفیق ملک نے تنظیم کے لئے تیار کردہ آئین پیش کیا جس پر عہدیداران،ایگزیکٹو باڈی ممبران نے شق وار بحث کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا،اجلاس میں الوجود کے سالانہ انتخابات کےلئے 21 مارچ بروز جمعرات چکوال میں دن 11 بجے طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا،اس ضمن میں مختلف انتظامات کےلئے 2 کمیٹیاں تشکیل دی گئیں،اجلاس میں نئے ممبران کی ممبرشپ کےلئے پالیسی کو حتمی شکل دیتے ہوئے تنظیم کے تحصیل نائب صدور کو اختیارات تفویض کئے گئے، اجلاس میں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا گیا جبکہ تمام شہداء اور ممبر الوجود ساجد اقبال مرزا کی والدہ مرحومہ اور یونس اعوان مرحوم کے بلندی درجات کےلئے دعا بھی کی گئی،اجلاس میں چکوال سے صدر محمد شفیق ملک،جنرل سیکرٹری محمد ریاض انجم، عبدالغفار پارس،ایم اسحاق حسرت،پیر زادہ طارق مرتضیٰ ہاشمی،مرتضٰی انجم ملک،فیض محمد،مرزا ساجد اقبال،کوآرڈینیٹر محمد یسین چوہدری،علی خان،راجہ ثاقب عباس اور محسن جعفری،تلہ گنگ سے سینئر نائب صدر چوہدری نذر حسین،اکرم نور،چوہدری عبدالجبار، محمد وقار عظیم، چوآ سیدن شاہ سے نائب صدر حاجی ظفر اقبال ساغر،افتخار حسین افی،ڈاکٹر مقصود حسین جراح،کلرکہار سے نائب صدر ملک عثمان اعوان،ایم رحمٰن، خلیل احمد شاکر،ملک محمد عرفان،لاوہ سے محمد نعمان فاروق اور ڈھڈیال سے ریاض بٹ،مسرت جعفری،جواد حسین بھٹی، سعیداحمد اور خرم شہزاد شریک تھے*

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
replique montre 13/03/2019 04:55:15
thanks
Reply Thumbs Up Thumbs Down
-1
Report as inappropriate
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0