صفحہ اول | خبریں | اسلام آباد:حج گروپ آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ)کا اہم اجلاس گزشتہ شام اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہوا

اسلام آباد:حج گروپ آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ)کا اہم اجلاس گزشتہ شام اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہوا

Font size: Decrease font Enlarge font

اسلام آباد(تلہ گنگ ڈاٹ کام)حج گروپ آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ)کا اہم اجلاس گزشتہ شام اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں اسلام آباد گیٹ وے کے تمام حج ٹور آپریٹرزنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز نصیر مغل نے تلا وت کلام پاک سے کیا جبکہ چیئر مین لیگل (ہوپ)جاوید اختر خان نے تما م ٹورآپریٹرز کو ہوپ کو درپیش مسائل اورر کاوشوں سے مکمل آگاہی دی۔ جاویداختر نے اجلاس کو بتایاکہ ہوپ نے تمام صوبوں میں میڈیا آگاہی ورکشاپس کا انعقاد کرا کر دراصل پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کے متعلق منفی پراپیگنڈہ مہم کو ضائل کیا اور دوران حج درپیش مسائل سے اِن ورکشاپس کے زریعے ارباب اختیار اور میڈیا پرسن کو آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہوپ نے منسٹری کیساتھ ملکر حج کانفرنس پورے پاکستان میں منعقد ہوئیں۔ اسکے دورس نتائج برآمد ہونگے اور انشا اللہ اس دفعہ 2019کا حج پہلے سے بہتر ہوگا۔اس موقع پر اسلام آباد گیٹ وے کے تمام ٹور آپریٹرز نے ہوپ اسلام آباد زون کی تمام انتظامیہ اور سنٹرل چیئرمین ہوپ وحید اقبال بٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اور قرار داد کے ذریعے ہوپ کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو خبردار کیا کہ پورے ملک کی ٹور آپریٹر کی نمائندہ تنظیم ہے۔ہم اپنی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہین اس کو توڑنے یا کمزور کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔ چیئر مین اسلام آباد زون ناصر علیخان نے اجلاس کو بتایا کہ جن ٹور آپریٹرزکو ابھی آر ایل نہیں ملے وہ فوری طور پر ہوپ کو مطلع کریں۔ تاکہ منسٹری سے رابطہ کر کے ہم آر ایل حاصل کر کے آپکو دیئے جائیں انہوں نے کہا کہ چونکہ منسٹری کا فیصلہ ہے اس سلسلہ میں تما م ٹور آپریٹرز سے مشاورت جاری ہے اس کے لیے باہمی مشاورت سے لائحہ عمل بنائیں گئے۔سنٹرل چیئرمین ہوپ وحید اقبال بٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوپ کے نمائندگان نے رات دن محنت کر کے ایچ جی او کو سرخرو کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جن کمپنیوں کو آر ایل مل چکے ہیں ان کا اگلے تین چار دنوں میں سعودی وزارت حج اور ای حج سسٹم فعال ہو جائیگا۔آر ایل وصول کرنے کے بعد ٹور آپریٹرزاپنا کام شروع کر دیں۔حاجیوں کی ٹریننگ سمیت دیگر امور نمٹانئیں جائیں۔اجلاس سے پروفیسر امجد طور،وحید خان،چودھری غلام ربانی،تنویر سلطان،آخر میں شرکاء کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
Fake Yeezy Black Reflective 22/05/2019 23:46:49
ی او کو سرخرو کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جن کمپنیوں کو آر ایل مل چکے ہیں ان کا اگلے تین چار دنوں میں سعودی وزارت حج اور ای حج سسٹم فعال ہو جائیگا۔آر ایل وصول کرنے کے بعد ٹور آپریٹرزاپنا کام شرو
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0