صفحہ اول | خبریں | صوبائی راجہ یاسر ہمایوں سرفرازکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کا اجلاس

صوبائی راجہ یاسر ہمایوں سرفرازکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کا اجلاس

Font size: Decrease font Enlarge font
صوبائی راجہ یاسر ہمایوں سرفرازکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کا اجلاس

تلہ گنگ (تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام)صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں سرفرازکے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں ہوا۔جس میں،ایم این اے فوزیہ بہرام،ایم پی اے سردار آفتاب اکبر،ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی،ڈی پی او عادل میمن، اے ڈی سی (جی)،اے ڈی سی (آر)،اسسٹنٹ کمشنرز،سی ای او ہیلتھ و ایجوکیشن،ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،ایس ڈی او بلڈنگ،ایکسیین ہائی وے  و سمال  ڈیمز،ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس،ایڈ یشنل ڈائریکٹر لایؤ سٹاک،ڈی ڈی ایگری کلچر،سی اوز ضلع کونسل و بلدیہ اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ڈی ڈی پلاننگ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی پی 21کی 17سکیمیں جن پر کام جاری ہے اسی طرح پی پی23کی 15 اور پی پی 24کی 17سکیموں بارے تفصیلی رپورٹ دی اور اسی طرح این اے 64میں 131سکیمیں واپڈا سے متعلقہ ہیں اور  اسی طرح این اے 65کی 13سکیموں پر جاری کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈی پی او عادل میمن نے لاء اینڈ آڈر پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع چکوال میں لاء اینڈ آڈر کی صورت حال تسلی بخش ہے اور انہوں نے اس سال میں ڈکیٹی،چوری،قتل،اغواء برائے تاوان اور منشیات کے کیسس کے بارے آگاہ کیا۔منشیات کے حوالے سے تمام پارلیمنٹریرینز نے محکمہ پولیس کو کٹری نگرانی اور کنٹرول کی ہدایت کی۔ڈی ڈی پلاننگ نے اے ڈی پی سکیم 2019-20کی نئی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کی 3،سپیشل ایجوکیشن کی 1،پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ کی 2،پبلک بلڈنگ کی1،سپورٹس اینڈ یوتھ کی 1،لوکل گورنمنٹ کی 5،ٹورازم کی 3شامل ہیں۔صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی و آرکیالوجی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت اور معیاری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں آخر میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی اگر کسی سکیم میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ درپیش ہو تو فوراً میرے نوٹس میں لایا جائے تاکہ بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
rolex imitacion 06/08/2019 02:53:28
thanks
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0