صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ ! نیوغلہ منڈی کی تعمیر کا کام اختتامی مراحل میں داخل

تلہ گنگ ! نیوغلہ منڈی کی تعمیر کا کام اختتامی مراحل میں داخل

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ ! نیوغلہ منڈی کی تعمیر کا کام اختتامی مراحل میں داخل

تلہ گنگ (تلہ گنگ ٹائمز ڈاٹ کام)نیوغلہ منڈی کی تعمیر کا کام اختتامی مراحل میں داخل۔اگلے ماہ اگست کے اوائل میں غلہ منڈی تلہ گنگ بائی پاس روڈ پر نئی تعمیر والی غلہ منڈی میں منتقل ہوجائے گی اور رواں سال مونگ پھلی کی نئی فصل کی خریدوفروخت نئی غلہ منڈی میں کی جائے گی ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز جنرل سیکرٹری انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی الف دین۔کنسٹرکشن کمیٹی کے نگران ملک حافظ نواز پنہال۔ملک حاجی عاطف۔چوہدری عبدالجبار۔حافظ محمدعلی ۔ملک ساجد اقبال ۔محمد عثمان نے نئی غلہ منڈی میں جاری تعمیرات کام کا جائزہ لیا اس موقع پر حاجی الف دین نے بتایاکہ نئی غلہ منڈی کی تعمیر کسانوں کی سہولیات کو مدنظررکھ کر کی گئی ہے ۔اس غلہ منڈی میں ایک عالی شان مسجد کا منصوبہ بھی ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی گیس سیوریج۔سیکورٹی سمیت انتظامی معاملات کے حوالے سے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی سے حکومت تعاون کرے تاکہ غلہ منڈی تلہ گنگ کے نئے تعمیر ہونے بلاک مکمل سہولیات سے آراستہ ہوں اور اس علاقے کے زمینداروں اور کسانوں کو بھی کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔مزید انہوں نے کہا کہ اگست کے اوائل میں انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے تمام ممبران کو دکانوں کی آلاٹمنٹ بذریعہ قرعہ اندازی کردی جائے گی۔جس کے بعد پرانی غلہ منڈی سے نئی غلہ منڈی میں شفٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0