صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ :۔ پوسٹ گریجویٹ کالج میں دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر تقریبات کا انعقاد

تلہ گنگ :۔ پوسٹ گریجویٹ کالج میں دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر تقریبات کا انعقاد

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ :۔ پوسٹ گریجویٹ کالج میں دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر تقریبات کا انعقاد

تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ میں یوم دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا ۔ اس تقریب میں مجاہد عباس (اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ )، کرنل(ر)طارق جاوید (پرنسپل فوجی فاءونڈیشن ہائر سیکنڈری سکول تلہ گنگ)حاجی عمر حبیب زاہد اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔ فرسٹ ایئر کے طالب علم شہزاد احمد نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ۔ اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تمام طلباء ، اساتذہ اور مہمانوں کھڑے ہو گئے ۔ قومی ترانے کے بعد کشمیر کا ترانہ پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر کرنل(ر)طارق جاوید (پرنسپل فوجی فاءونڈیشن ہائر سیکنڈری سکول تلہ گنگ)نے 1965 میں بھارتی جارحیت اور پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور شجاعت کے واقعات بیان کیے اور بتایا کہ پوری پاکستانی قوم نے مسلح افواج کا بھرپور ساتھ دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ مجاہد عباس نے کشمیر یوں کی تحریک آزادی کا تاریخی پس منظر بیان کیا ۔ کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر ساجد محمود اختر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ 22کروڑ پاکستانی بھارت کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ بعد میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ کے طلباء ،سٹاف اور ملازمین نے پرنسپل کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تلہ گنگ شہر میں نکالی جانے والی کشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کی ۔

Subscribe to comments feed Comments (2 posted)

avatar
Best Fake Yeezy 15/09/2019 23:32:56
Yeezy Shoes Size:

US4=UK3 1/2=FR36=JP220=CHN215
US4 1/2=UK4=FR36 2/3=JP225=CHN220
US5=UK4 1/2=FR37 1/3=JP230=CHN225
US5 1/2=UK5=FR38=JP235=CHN230
US6=UK5 1/2=FR38 2/3=JP240=CHN235
US6 1/2=UK6=FR39 1/3=JP245=CHN240
Reply Thumbs Up Thumbs Down
-2
Report as inappropriate
avatar
Best Fake Yeezy 15/09/2019 23:33:34
The upper is still made of Primeknit material, and the word “SPLY-350” is injected into it. Fans must not miss this re-sale.
total: 2 | displaying: 1 - 2

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0