صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ :۔ گزشتہ بارشوں نے جھاٹلہ قبرستان روڈ اور دیگر علاقوں میں تباہی مچا دی

تلہ گنگ :۔ گزشتہ بارشوں نے جھاٹلہ قبرستان روڈ اور دیگر علاقوں میں تباہی مچا دی

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ :۔ گزشتہ بارشوں نے جھاٹلہ قبرستان روڈ اور دیگر علاقوں میں تباہی مچا دی

تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام) جمعہ کے روز ہونے والی بارش نے اندرون شہر کے محلہ جھاٹلہ ،قبرستان روڑ پر تباہی مچا دی ، روڑ کے ساتھ بہنے والے نالے کی عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونے سے نالے میں طغیانی سے شہر بھر کا پانی محلہ جھاٹلہ ، روڑ کے اطراف بسنے والی آبادی میں داخل ہوگیا ۔ متعدد مکانات اور دکانوں میں پانی داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا سامان اور گھریلو اشیاء پانی میں ڈوب گئیں ۔ عرصہ دراز چیخ وپکار کررہے ہیں ناقص سیوریج سسٹم کے ذمہ دار انتظامیہ ہے شہریوں کا شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہر کے قلب میں واقع ہزاروں نفوس کی آبادی پر محیط ،محلہ جھاٹلہ ،قبرستان روڈ زندگی کی بنیادی سہولتوں سمیت آج تک سیوریج ،پانی اور سڑک جیسی بنیادیسہولتوں سے محروم ہے ۔ ناقص سیوریج سسٹم اور نالے کی عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونے کے سبب سیوریج اور بارش کاگندہ پانی علاقے کی گلیوں ،پلاٹوں اور گھروں میں جمع رہتا ہے ۔ گزشتہ روز بھی بارش سے اندرون شہر کے محلہ جھاٹلہ ، روڑ پر شہر سے آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ، شہر بھر کا بارشی پانی محلہ جھاٹلہ روڑ کے اطراف بسنے والی آبادی میں داخل ہوگیا جس سے متعدد مکانات اور دکانوں میں پانی داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا سامان اور گھریلو اشیاء پانی میں ڈوب گئیں اہلیان علاقہ نے گفتگو میں انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہو ئے بتایا کہ عرصہ دراز سے نالے کی مکمل صفائی نہ ہونے اورسیوریج سسٹم کے نہ ہونے کے سبب سیوریج کا گندہ پانی گلیوں اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے روڑ جو ہڑ کی شکل اختیار کر جاتا ہے ۔ اس موقع پراہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ محلے کی گلیاں بارشوں کے دنوں میں گندے پانی سے بھرکسی دلدل کا نظارہ پیش کرتی ہے ۔ اہل محلہ کا کہنا تھا کہ شہر بھر کا گندہ پانی ان کے گھر کے سامنے جمع ہو کر تالاب بن چکا ہے جس سے ارد گر د کے رہنے والے مکینوں کے گھروں کی دیواریں گر نے کا خطرہ ہے ایسے میں محنت مزدوری کرنے والا شخص کس طرح اپنی زندگی بسر کر رہا ہے اس کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے ۔ اس موقع پر محلہ جھاٹلہ ، روڑ کے رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر محلہ جھاٹلہ ، روڑ کے مکینوں کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں اورموگلہ روڑ میں جلد از جلدسیوریج ،اور پختہ سڑک کی تعمیر کیلئے احکامات جاری کریں ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0