صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ :۔ وکیشنل ٹریننگ اسکول کو چکوال شفٹ کرنے کے اقدامات پر شہریوں کا سخت ردعمل

تلہ گنگ :۔ وکیشنل ٹریننگ اسکول کو چکوال شفٹ کرنے کے اقدامات پر شہریوں کا سخت ردعمل

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ :۔ وکیشنل ٹریننگ اسکول کو چکوال شفٹ کرنے کے اقدامات پر شہریوں کا سخت ردعمل

تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام ) تلہ گنگ شہر میں سالوں سے بیت المال کے زیر انتظام قائم گرلزو وکیشنل ٹریننگ اسکول کو چکوال شفٹ کرنے کے اقداماتپر شہریوں کا سخت ردعمل ،منتخب عوامی نمائندوں کےخلاف شدید احتجاج ۔ علاقہ میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ یا تعلیمی ادارہ بنا نہیں سکتے تو یہاں قائم تعلیمی اداروں کو شفٹ تو کرانے سے باز رہیں ،عوامی حلقوں کا انتباہ ۔ تفصیلات کے مطابق سالوں سے تلہ گنگ شہر میں قائم ووکیشنل ٹریننگ اسکول جہاں آج تک سینکڑوں بچیوں نے سلائی کڑھائی و دیگر کورسسز کر کے اپنا مستقبل سنوارا ۔ اچانک چکوال کے علاقہ بھون میں شفٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ جس پر اسکول میں زیر تعلیم و تربیت درجنوں طالبہ کے ساتھ ساتھ ان کے والدین اور شہری حلقے سراپا احتجاج بن گئے ۔ متاثرہ طالبہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا علاقہ میں کہیں نئے ترقیاتی کاموں کا نام و نشان تک نہیں ہے ۔ انتخابات میں میڈیکل کالج اور پیرا میڈیکل اسکول کے نعرے لگانے والے نئے تعلیمی ادارے کھولنے کے بجائے پہلے سے قائم تعلیمی و تربیتی ادارے بھی یہاں سے شفٹ کر رہے ہیں ۔ جو باعث شرم ہے ۔ اگر مذکورہ اسکول کی شفٹنگ کا فیصلہ واپس نہ ہوا تو ق لیگ سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیا جائے گا ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0