صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ :۔ غیر قانونی الاٹمنٹ کا انکشاف قومی خزانے کو 13کروڑ کا نقصانپہنچانےکا انکشاف

تلہ گنگ :۔ غیر قانونی الاٹمنٹ کا انکشاف قومی خزانے کو 13کروڑ کا نقصانپہنچانےکا انکشاف

Font size: Decrease font Enlarge font

تلہ گنگ(تلہ گنگ ڈاٹ کام) مارکیٹ کمیٹی تلہ گنگ کی طرف سے دکانوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا انکشاف قومی خزانے کو 13کروڑ کا نقصانپہنچانےکا انکشاف اور الزامات جبکہ دیگر بے ضابطگیوں پر کارروائی کا آغاز ۔ محکمہ انٹی کرپشن چکوال سرکل نے مارکیٹ کمیٹی تلہ گنگ کے سابق سیکرٹری اظہر حسین کو گرفتار کر لیا ہےگرفتارسابق سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی تلہ گنگ اظہر حسین کے خلاف لاکھوں روپے کرپشن کے الزامات اور دیگر عوامی شکایات تھی جس پر محکمہ انٹی کرپشن پولیس چکوال سرکل نے سابق سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے خلاف تحقیقات شروع کی اور الزام ثابت ہونے پر گرفتار کرلیا ۔ ادھر دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب پولیس کے انسپکٹر عبدالغفار بھٹی کی خدمات کو محکمہ انٹی کرپشن سرکل آفس کے سپرد کردی ہیں ،انسپکٹر عبدالغفار بھٹی کی تعیناتی کے بعد محکمہ انٹی کرپشن سرکل بڑی کاروائیاں کرنے کی پوزیشن میں آچکا ہے ۔ ذراءع کے مطابق محمد ریاض نامی شخص نے درخواست دی تھی جس پر محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن عارف رحیم نے چھان بین کیلئے جوائنٹ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے اس سیکنڈل کی انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے دکانوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی اور اس کرپشن سے قومی خزانے کو تقریبا 13کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا تاہم ٹیم نے منظوری کے بعد مقدمہ درج کر لیا اظہر حسین پر لاکھوں روپے کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جبکہ دیگر افراد کے نام بھی ایف آئی آر میں شامل ہیں

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0