صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ ڈی سی چکوال نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

تلہ گنگ ڈی سی چکوال نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

Font size: Decrease font Enlarge font

تلہ گنگ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی نے ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے سب رجسٹرار کو تحریر ی طور پر حکم نامہ جاری کیا ہے ۔جسکے مطابق ضلع چکوال میں موجود ہاوسنگ سکیموں میں بغیر اجازت نامہ و این او سی نہ ہونے پر کسی قسم کی رجسٹریاں ، مختار نامہ جات اور دیگر پراپرٹی ٹرانسفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔یہ حکم نامہ ڈپٹی کمشنرو ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چکوال نے عوامی شکایات و میڈیا رپورٹس کی روشنی میں جاری کیا ہے ،چند روز سے مختلف ہاءوسنگ سکیموں کے غیر قانونی اور بعض کی جانب سے بد عنوانی کی نشاندہی کی جا رہی تھی ۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام تحصیلوں کے تحصیلدار صاحبان کو اس امر کا سختی سے پابند کیا ہے اور خلاف ورزی پر محکمانہ کاروائی کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0