صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ:۔ ڈینگی سے خوف زدہ ہو نے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں

تلہ گنگ:۔ ڈینگی سے خوف زدہ ہو نے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ:۔ ڈینگی سے خوف زدہ ہو نے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں

 

تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام) ڈینگی سے خوف زدہ ہو نے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کیافزائش نہ ہو سکے ۔ پرنسپل پروفیسر ساجدمحمود اخترگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ میں 2اکتوبر 2019کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ،ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجزراولپنڈی ڈویژن راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر چکوال کے احکامات کی روشنی میں ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلہ میں سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر ساجد محمود اختر نے کی اور اس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ مجاہد عباس اور خصوصی دعوت پر ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد آفتاب حیات ملک شریک ہوئے ۔ سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ ایم اے اسلامیات کی طالبہ صبیحہ حسن نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔ نعت رسول پاکﷺ کا شرف ایم اے اسلامیات کی طالبہ منزہ جبین کو حاصل ہوا ۔ اس سیمینار کی کمپئیرنگ ایم اے کی طالبہ اقصیٰ یوسف نے کی جبکہ کالج ایک اور طالبہ شہر بانو نے ڈینگی آگاہی کے سلسلہ میں اپنا مقالہ پیش کیا ۔ کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر ساجد محمود اختر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہائر اتھارٹیز کے احکامات کی روشنی میں ہر روز زیرو پیریڈ میں انسداد ڈینگی کے موضوع پر طلباء و طالبات کو لیکچر زکے ذریعے معلومات فراہم کی جاتی ہیں کہ یہ مچھر کیسے افزائش پاتا ہے اور اس سے بچاءو کی تدابیر کیا ہیں ۔ مزید اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ ڈینگی آگاہی کے سلسلے میں یہ دوسرا سیمینار ہے پہلے سیمینار میں جو گزشتہ ہفتے ہوا اُس میں ڈاکٹر محمد قاسم صاحب نے بہت مفید معلومات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جنہیں طلباء نے بہت توجہ سے سنا اور آج کے اس سیمینار کا مقصد طالبات کو اس مہم میں شامل کرنا ہے چونکہ گھر کا نظام خواتین کے گرد گھومتا ہے لہٰذا ان کی شمولیت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ۔ ڈینگی کا خاتمہ صرف حکومت ہی کی ذمہ داری نہیں بلکہ ڈینگی وائرس کے پھیلاءو مچھر کی افزائش روکنے کے لیے طلباء و طالبات اور شہریوں کو اپنے گھروں ،محلوں ،دفاتر ،اداروں اور ماحول (چھتوں ،کچن ،لان ، گملوں ،دیگر مقامات اور اشیاء)کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ اُن میں پانی جمع نہ ہونے دیں ۔ دروازوں اور کھڑکیوں پر جالیاں لگوائیں اور صفائی کا خیال رکھیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ مجاہد عباس نے ڈینگی کی موجودہ صورت اور اس کے تدارک کے سلسلہ میں تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آفتاب حیات نے اپنے خطاب میں تفصیلاً ڈینگی وائرس ،لاروا اور ڈینگی بخار ،علاج اور احتیاط سے متعلق طالبات کو آگاہ کیا اور کہا کہ ڈینگی سے خوف زدہ ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ڈینگی بخار ہو جائے یا اس کی علامات ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور ڈینگی بخار کی تصدیق کی صورت میں ہسپتال میں علاج کے لیے داخل ہوں ۔ یہ سو فیصد قابل علاج ہے ۔ البتہ علاج میں تاخیر خطرناک ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ آپ پڑھی لکھی ہیں اور آپ اس آگاہی مہم میں بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں لہٰذا اپنی فیملی ، پڑوس اور اپنے گاءوں کی خواتین کو ملیں اور اس آگاہی دیں تاکہ ڈینگی کا خاتمہ ہو سکے ۔ سیمینار کا اختتام ملکی سلامتی اور ڈینگی مرض سے نجات کی دعا پر ہوا ۔

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
replicas relojes espana 19/10/2019 03:29:00
thanks for sharing
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

homes

Rate this article

0