صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ :۔ صارفین کے یوٹیلٹی بلز ڈسٹری بیوٹر دوکانوں پر رکھ کر غائب

تلہ گنگ :۔ صارفین کے یوٹیلٹی بلز ڈسٹری بیوٹر دوکانوں پر رکھ کر غائب

Font size: Decrease font Enlarge font

تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام)چکوال، تلہ گنگ ،اڈوھروال ، چکوڑہ،مریداورچوآ سیدن شاہ میں محکمہ سوئی گیس کے ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے صارفین کے گھریلو اور کمرشل بل ڈسٹری بیوٹرمختلف علاقوں کی دوکانو ں پر رکھ کر غائب ہو جاتے ہیں ۔ اس وجہ سے شہریوں کے بل ان کے گھر نہ پہنچنے کے باعث بل لیٹ، ڈسٹریبوٹرگیس بل کی نا اہلی کے باعث شہریوں کو بھاری بھر جرمانے ادا کرنے پڑتے ہیں ۔ محکمہ سوئی گیس کے حکام نوٹس لیں ۔ تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں محکمہ سوئی گیس کے پرائیویٹ ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے بل ڈسٹری بیوٹر جو کہ شہریوں کے بل محلوں ا،ور دیگر قریبی دوکانوں پر رکھ دیتا ہے جس سے شہریوں کو بل کے حصول میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بل دو دو ماہ تک دوکانوں پر ہی پڑے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں صارفین کو بھاری بھر جرمانے بھی ادا کرنے پڑتے ہیں اور کئی صارفین کے کنکشن بھی کاٹ دیئے جاتے ہیں ۔ شہریوں نے جی ایم راولپنڈی، ایم ڈی سوئی گیس لاہور، محکمہ سوئی گیس انچار ج چکوال و دیگر متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ بل ڈسٹری بیوٹر اور ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی جائے اور شہریوں کے بل ان کے گھروں میں پہنچائے جائیں تا کہ شہری پریشانی سے دوچار نہ ہوں ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0