صفحہ اول | خبریں | چکوال:۔ چکوال انجنئیرنگ فورم چکوال کی ترقی کے لیے سرگرم عمل ہے

چکوال:۔ چکوال انجنئیرنگ فورم چکوال کی ترقی کے لیے سرگرم عمل ہے

Font size: Decrease font Enlarge font

تلہ گنگ( تلہ گنگ ڈاٹ کام)چکوال انجنئیرنگ فورم چکوال کی ترقی کے لیے سرگرم عمل ہے،ضلع بھر کےانجنئیرز کے مسائل کا حل انجنیرنگ کے غریب طلبا کی مالی امداد اور چکوال کے ترقیاتی منصوبوں کے اجرا میں معاونت اس کے بنیادی مقاصد ہیں فورم گذشتہ تین سالوں سے اپنے بیادی مقاصد کی تکمیل کے لیے مصروف عمل ہے، ان خیالات کا اظہار چکوال انجنیرنگ فورم کے نو منتخب صدر چوہدری تاج داد نے تنظیم کے افتتاحی اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہآج کے اجلاس میں فورم کے گذشتہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور نئی مرکزی مجلس عاملہ نے اپنے اہم پراجیکٹس کی عملی منصوبہ بندی پیش کی جس میں ضلع بھر میں سماجی اور ماحلویاتی ترقی و بہتری،فورم کو باقاعدہ لوکل گورمنمنٹ کے تحت رجسٹرڈ کروانے ،سنئیر ز ماہر انجنئیرز کا پول بنانے فریش انجنیرز کے لیے ملازمت کا حصول سکالر شپ پروگرامز کا انعقاد،غریب طلبا کو دیے جانے والے وظاءف کو جاری رکھنے،زیر تعلیم طلبا کی کوچنگ اور ان کو منظم کیے جانے کے اقدامات شامل ہیں ،اجلاس میں فورم کے اراکین امیر سلطان سیکریٹری جنرل غلام مجتبےٰ،فیصل شیر ،قاضی بلال شامل ہوئے اور اپنی آرا دیں ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0