صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ :۔ وزیر اعظم پاکستان کے منصوبے برائے گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت مرغے تقسیم

تلہ گنگ :۔ وزیر اعظم پاکستان کے منصوبے برائے گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت مرغے تقسیم

Font size: Decrease font Enlarge font

تلہ گنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام) وزیر اعظم پاکستان کے منصوبہ برائے گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت ویٹر نر ی ہسپتال تلہ گنگ میں مر غوں کے یونٹوں کی تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹرسید ندیم بدر شاہ کی ہدایت پرایڈیشنل ڈائریکٹرلائیو سٹاک ضلع چکوال ڈاکٹر سید کمال ناصراورڈپٹی ڈائریکٹرلائیو سٹاک تحصیل تلہ گنگ ولاوہ ڈاکٹر محمد عمران نے فارمر میں مرغیاں تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل تلہ گنگ ولاوہ ڈاکٹر محمد عمران نے بتایا وزیر اعظم پاکستان پروگرام کے تحت آج 90سیٹ مرغوں کے جبکہ ایک سیٹ میں 12مرغیاں جو فلی ویکسینیشن ہیں پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر فارمر میں رعائیتی قیمت پر تقسیم کیے گئے ۔ اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں پروٹین کی مقدار مکمل کرنا اور غربت کو مٹانا ہے ۔ جبکہ اس ضمن میں ہمارے پاس تقریبا تین سو کے قریب درخواستیں موصول ہوئی ۔ ان کا مزید بتانا تھا کہ 12مرغوں کی اصل قیمت پندرہ سو روپے ہے جبکہ حکومت پنجاب کی 30فیصد سبسڈی پرفی یونٹ1050کا فارمر کو میسر ہوگا ۔ پروگرام کے اختتام پر فارمر میں مرغوں کی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر فارمرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے پروگرام کو سراہا ۔

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0