صفحہ اول | خبریں | کوٹسارنگ :۔ ایس ای واپڈا چکوال محمد اقبال کی کھلی کچہری عوام کے مسائل موقع پر حل کرنے کی ہدایت

کوٹسارنگ :۔ ایس ای واپڈا چکوال محمد اقبال کی کھلی کچہری عوام کے مسائل موقع پر حل کرنے کی ہدایت

Font size: Decrease font Enlarge font
کوٹسارنگ :۔ ایس ای واپڈا چکوال محمد اقبال کی کھلی کچہری عوام کے مسائل موقع پر حل کرنے کی ہدایت

کوٹ سارنگ (تلہ گنگ ڈاٹ کام ) کوٹ سارنگ تحصیل تلہ گنگ میں ایس ای آئیسکو سرکل چکوال محمد اقبال خان پہوڑ کی کھلی کچہری، صارفین کی کثیر تعداد میں شرکت ۔ عوام نے مسائل کے انبار لگادیے ملک شبیر نے بتایا کہ ممڈوٹ میں میری اراضی میں واپڈا اہلکار کی ملی بھگت سے بوگس گھمبے لگا دییے گیے جن کی انکوائری جاری تھی کہ اوپر سے میٹر بھی لگا دیا گیا جبکہ اس کے پیچھے با اثر مافیا کا ہاتھ ہے ایک اور شکایت پر محسن قیوم نے بتایا کہ تلہ گنگ شہر سے بوگس میٹر پکڑ ا گیا جس کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ واپڈا اہلکار نے ان سے ڈیڑھ لاکھ روپے لیکر بوگس میٹر لگا کر دیا تھا جبکہ دو ہزار سکوائر فٹ سے بڑے پلازوں اور مارکیٹوں کو ٹرانسفارمر لگانے کا پابند بنانے کا بھی کہا گیا بعد ازاں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے محمد اقبال خان پہوڑ نے کہا کہ ہم صارفین کے مسائل کے حل اور بہتر سے بہتر انداز میں سروسز مہیا کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ سیکرٹری انرجی پاور ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو کی ہدایات کی روشنی میں تمام ڈویژنز میں کھلی کچہریوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ہمارا ساتھ دیں اور بجلی چوروں کی نشاندہی کریں تاکہ ہم صارفین کو مزید بہتر سروسز اور سستی بجلی مہیا کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام جائز کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ اُن کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکے ۔ سیکرٹری انرجی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو اسلام آباد کے ویژن کے مطابق ہم نے آئیسکو کو کرپشن فری ادارہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی لائنوں اور تنصیبات کے نیچے تعمیرات سے گریز کریں اور اپنے آپ کو اور اپنے عزیز و اقارب کو حادثات سے بچانے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔ برسات کے موسم میں حادثات سے بچنے کے لئے اپنے عزیز و اقارب اور مال مویشیوں کو واپڈا کی تنصیبات سے دور رکھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں پر واپڈا کی لائنیں گھروں کی چھتوں کے نزدیک سے گزر رہی ہیں ان کی نشاندہی کریں تاکہ ان لائنوں کو شفٹ کیا جا سکے، اتھارٹی اس ضمن میں خصوصی توجہ دے رہی ہے اور وافر مقدار میں میٹریل مہیا کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔ کھلی کچہری میں صارفین نے لو وولٹیج، لٹکتی تاروں ، ٹیڑھے پولوں ، نیو کنکشن، کراسنگ اور یونین کونسل کے فنڈز سے پینڈنگ پولوں کے حوالے سے اپنے مسائل پیش کئے جن کے حل کے لئے ایس ای چکوال نے موقع پر احکامات صادر فرمائے ۔ کھلی کچہری میں ایکسین تلہ گنگ نوروز علی خان، ریونیو آفیسر اور تمام سب ڈویژنز کے ایس ڈی اوز کے علاوہ سابق چیئرمین یونین کونسل کوٹ سارنگ راجہ دلبر منیر پُھل نے بھی شرکت کی ۔ آخر میں ملکی استحکام اور کمپنی کی بہتری کے لئے دُعا کرائی

Subscribe to comments feed Comments (0 posted)

total: | displaying:

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

No tags for this article

Rate this article

0