صفحہ اول | خبریں | تلہ گنگ :۔ صدر پریس کلب تلہ گنگ چوہدری محمد حسین کا موٹر سائیکل چوری

تلہ گنگ :۔ صدر پریس کلب تلہ گنگ چوہدری محمد حسین کا موٹر سائیکل چوری

Font size: Decrease font Enlarge font
تلہ گنگ :۔ صدر پریس کلب تلہ گنگ چوہدری محمد حسین کا موٹر سائیکل چوری

تلہ گنگ(تلہ گنگ ڈاٹ کام ) تھانہ صدر تلہ گنگ کے علاقہ میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہو گئی دو روز میں موٹر سائیکل چوری کی پانچ وارداتیں ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او چکوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تلہ گنگ کے علاقہ میں گزشتہ کچھ روز سے امن و امان کی صورتحال بری طرح خراب ہے ۔ گزشتہ روز بھی نامعلوم چوروں نے دن ڈیہاڑے صدر پریس کلب تلہ گنگ چوہدری محمد حسین کا ہنڈا موٹرسائیکل مالیتی ساٹھ ہزار روپے ان کے گھر کے باہر سے چوری کر لیا ۔ جبکہ اسی روز تھانہ صدر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کی پانچ وارداتیں ہو چکی ہیں ۔ قبل ازیں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں اسلحہ کی نوک پر ڈاکوءوں نے دودیال روڈ،ڈھوک جمال ،موگلہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر متعدد گاڑیوں کو لوٹا گیا جن کے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے ۔

Subscribe to comments feed Comments (1 posted)

avatar
mens fake yeezys for sale 19/12/2019 19:57:59
Get the best deals on adidas Yeezy Boost Men's Shoes when you shop the largest online selection at eBay.com. Free shipping on many
total: 1 | displaying: 1 - 1

Post your comment

  • Bold
  • Italic
  • Underline
  • Quote

Please enter the code you see in the image:

Captcha
  • Email to a friend Email to a friend
  • Print version Print version
  • Plain text Plain text

Tagged as:

headline

Rate this article

0